تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے افسروں کو آج ہدایت دی کہ اقامتی
تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی تقرری کے لئے تازہ رہنمایانہ خطوط کی تدوین
کریں۔انہوں نے چاہا کہ اہلیت سے متعلق
اقل ترین 60فیصد نشانات پر لازمی پابندی
ختم کی جائے اور این سی ٹی ای کے رہنمایانہ خطوط کے مطابق ایسے امیدوار جو
ڈگری میں50فیصد نشانات رکھتے ہیں کو ان عہدوں کے لئے عرضی داخل کرنے کی
اجازت دی جائے۔